جارجیا کے انڈرگراونڈ بنکر کی قیمت 17.5 ملین ڈالر

حال ہی میں تزین و آرائش کیے گئے ایٹمی بنکر کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت فروخت 17.5 ملین ڈالر ہے۔20 ایکڑ کی جائیداد، جس میں یہ بنکر واقع ہے، ہیری نارمین کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔اس بنکر کی دیواریں 3 فٹ موٹے کنکریٹ سے بنائی گئیں ہیں۔ یہ بنکر 20 کلو ٹن کے ایٹمی دھماکے میں بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔
اس بنکر اور جائیداد کو 1969 میں ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ 2012 میں اس کی حکومتی معیار کے مطابق دوبارہ تزین و آرائش کی گئی۔اس بنکر میں 12 بیڈروم، 12 باتھ روم، 15 نششتوں کا ہوم تھیٹر اور ایک جدید کچن ہے۔اس بنکر میں اس کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات ہیں۔ ایٹمی حملے کی صورت میں اس بنکر میں ایٹمی آلودگی سے صفائی کے شاور کا انتظام ہے۔ یہاں ہوا کا اپنا نظام ہے۔ طبی امداد کے لیے بھی ایک الگ کمرہ ہے اور باہر کی جانب 100 گز کا فائرنگ یارڈ بھی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں