پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کر دی

لاہور قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کر دی اور وہ دنیا کی پہلی پائلٹ بہنیں بن گئیں جو بوئنگ 777 اڑا رہی ہیں۔

اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق مریم مسعود پی آئی اے کی پائلٹ ہیں اور بوئنگ 777 اڑا رہی ہیں اب ان کی چھوٹی بہن ارم مسعود بھی بوئنگ 777 کی پائلٹ بن گئی ہیں۔

دنیا کی وہ واحد بہنیں ہیں جو بوئنگ 777 طیارہ اڑا رہی ہیں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں