میٹنگ میں سونے اور زرعی انقلاب کا آئیڈیا دینے پر دو افراد کو اینٹی ائیر کرافٹ گن سے سزائے موت

شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان نے دو اعلیٰ عہدے داروں کو اینٹی ائیر کرافٹ گن سے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت تعلیم کے اعلیٰ عہدے دار ری یونگ جن کو اس میٹنگ میں سونے پر سزائے موت دی گئی، جس سے کم جونگ ان خطاب کررہے تھے۔ری یونگ جن اتفاقاً اونگھنے لگا توسیکورٹی ایجنٹس نے اسے فوراً ہی حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا ہے کہ ری یونگ جن میں کم جونگ ان کے لیے وفاداری اور عزت نہیں تھی
جنوبی کوریا کے ایک اخبار کے مطابق ہوانگ من نامی سابقہ وزیر زراعت کو بھی سزائے موت دے دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ہوانگ کا جرم ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے نت نئے آئیڈیاز پیش کرنا ہے حکومت کا خیال ہے کہ سابق وزیر زراعت کی طرف سے منصوبے پیش کرنے سے آمر کی قابلیت پر حرف آتا ہے۔
ان دونوں افراد کو پنگ یانگ کی ایک ملٹری اکیڈمی میں اینٹی ایئر کرافٹ گنوں سے سزائے موت دی گئی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں