900 کلو وزنی دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری سائیکل تیار

جرمنی کے ایک ٹرک ڈرائیور نے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی سائیکل بنانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن 900 کلوگرام وزنی اس سواری کو پیروں سے چلانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

49 سالہ فرینک ڈوز نے کئی ماہ کی محنت سے یہ بائیسکل تیار کی ہے جس میں بڑے ٹرک کے پہیے لگے ہیں اور وہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے وزنی سائیکل کے طور پر شامل کرانا چاہتے ہیں لیکن گنیز بک والوں کا اصرار ہے کہ پہلے سائیکل کو 500 میٹر تک چلا کر دکھایا جائے۔

ایک ٹن وزنی سائیکل کو اسکریپ کے فولاد سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں پاکستانی 5 لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوئی اور اسے 3 ستمبر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں