روسی نوجوان فریضہ حج ادا کرنے سائیکل پر حجاز مقدس پہنچ گیا

روسی نوجوان فریضہ حج ادا کرنے سائیکل پر حجاز مقدس پہنچ گیا
مدینہ منورہ روس کا نوجوان سائیکلسٹ اپنی سائیکل پر ایک طویل سفر کے ذریعے حج کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز مقدس پہنچ گیا۔
چوبیس سالہ بولاٹ نے حج کے لیے چھے ہزار چھے سو کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔
بولاٹ نے مدینہ منورہ پہنچنے پر میقات ذوالخلیفہ پر حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں سعودی سکاؤٹس کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور انکا یہ اقدام قابل تحسین قرار دیا۔
روسی نوجوان بولاٹ نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے واسطے رضاکار اسکاؤٹس کی انتھک کاوشوں کو گراں قدر قرار دیا۔

crwpb0nweaiue75

crwpb0uwiaaya5_

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں