جرمن سیلون میں اژدہا گردن پر مساج کرتا ہے.

جرمنی کے ایک ہیئر ڈریسر نے ایک نیا اور انوکھا ملازم رکھ کر لوگوں کی توجہ اپنے جانب مبذول کرا لی ہے۔ یہ نیا ملازم کوئی انسان نہیں بلکہ 13 سالہ اژدھا ہے جو گردن پر مساج کرتا ہے۔

ڈریسڈن میں ہار موڈ ٹیم سیلون کے مالک فرینک کا کہنا ہے   اس نے ساؤتھ افریقا کے دورے میں اژدھوں سے مساج کا طریقہ دیکھا تھا، جس کے بعد اس نے مونٹی نام کے اژدھے سے مساج کرنا شروع  دیا۔
فرینک کا کہنا ہے کہ مونٹی کی خدمات لوگوں کو بہت پسند آئیں ہیں۔ اس لیے اس نے ہفتے میں دو دن مونٹی سے گردن کا مساج کرنا شروع کر دیا ہے۔
فرینک کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپائنٹمنٹ پر مونٹی سے مساج کرتا ہے۔ مونٹی کی لمبائی 4 فٹ ہے اور اس کا 90 فیصد جسم مسلز پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس کا مساج بہت پسند کرتے  ہیں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں