دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی چیونٹی کی رفتار سے کریش لینڈنگ

برطانیہ کی ایوی ایشن کمپنی ایئرلینڈر کی جانب سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تاہم حادثے کے نتیجے میں جہاز محفوظ رہا اور صرف کاکپٹ کو ہی معمولی نقصان پہنچا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ برطانوی کاؤنٹی بیڈفورڈ شائر میں دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا تاہم لینڈنگ اس قدرسست تھی کہ زمین پر آنے سے قبل طیارہ ہوا میں لہراتا رہا اور آہستہ سے طیارے کا اگلا حصہ زمین سے آٹکرایا جس کے نتیجے میں صرف کاکپٹ کو نقصان پہنچا اور طیارے کے دیگر حصے محفوظ رہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق 25 ملین کی لاگت سے تیار کردہ 320 فٹ طویل طیارہ اپنی دوسری پرواز میں حادثے کا شکار ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم طیارے کے کاکپٹ کو نقصان پہنچا جس کی مرمت پر تقریباً 20 ہزار پاؤنڈ خرچہ آئے گا۔

واضح رہے کہ “فلائنگ بمپ” نامی دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے 17 اگست کو کامیاب پرواز کی تھی جو کہ ایویشن تاریخ میں حیران کن کارنامہ ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں