ڈیرہ غازیخان بورڈ نے طالبعلم کو مقررہ سے زائد نمبرز دیکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ڈیرہ غازی خان (آئی این پی )ڈیرہ غازیخان بورڈ نے طالبعلم کو مقررہ نمبر سے زائد نمبرز دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

طالبعلم کو رزلٹ درست کروانے کے لئے دھکے کھانے پڑ گئے۔ ڈیرہ غازیخان بورڈ نے گیارویں کے 2016 کے نتائج کا علان کیا تو طالبعلم کو دل کھول کر نمبر دے دیئے اور بائیولوجی کے پیپر میں طالبعلم محمد عمر کو مقررہ 85 میں سے 88 نمبر دے ڈالے جس پر بورڈ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے الزام رزلٹ تیار کرنے والے کلرک پر ڈال دیا۔

طالبعلم نے رزلٹ ٹھیک کرنے کے لئے بورڈ حکام سے رابطہ کیا لیکن تین روز بعد بھی رزلٹ ٹھیک نہیں ہو سکا۔ نوجوان آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں