آخرت کی فکر

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بارصحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی جماعت سے فرمایا کہ گزشتہ رات میں نے عجب باتیں دیکھیں؟ دیکھا کہ میرے ایک امتی کوعذاب قبر نے گھیر رکھا ہے، آخر اس کے وضو نےآکر اسے چھڑا لیا میں نے ایک امتی کو دیکھا کہ شیطان اسے وحشی بناۓ ہوۓ ہے لیکن اس کے ذکر اللہ نےآکراسے خلاصی دلوائی.

ایک امتی کودیکھاکہ عذاب کےفرشتوں نے اسے گھیر رکھاہے اس کی نماز نے آکراسے بچالیا، ایک امتی کو دیکھاکہ پیاس کےمارے ہلاک ہورہا ہے،جب حوض پرجاتا ہے دھکے لگتے ہیں پھر اس کا روزہ آیا اور اس نے اسے پانی پلا دیا اور آسودہ کردیا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک امتی کو دیکھا کہ انبیاءکرام حلقے باندھ باندھ کربیٹھے ہیں یہ جس حلقے میں بیٹھنا چاہتا ہے وہاں والے اسے اٹھا دیتے ہیں اس وقت اسکا غسل جنابت آیا اور اس کا ہاتھ پکڑ کرمیرے پاس بیٹھادیا. ایک امتی کو دیکھا کہ چاروں طرف سے اسے اندھیرا گھیرے ہوۓ ہے اور اوپرنیچے سے بھی وہ اسی میں گھرا ہوا ہے کہ اس کا حج اور عمرہ آیا اوراسے اس اندھیرے میں سے نکال کر نورمیں پہنچا دیا

ایک امتی کودیکھا کہ وہ مومنوں سے کلام کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس سےبولتے نہیں، اسی وقت صلہ رحمی آئی اور اعلان کیاکہ اس سےبات چیت کرو، چنانچہ وہ بات چیت کرنےلگے ایک اور امتی کودیکھاکہ وہ اپنے منہ پر سے آگ کےشعلے ہٹانے کو ہاتھ بڑھا رھا ہے، اتنے میں اس کی خیرات آئی اور اس کے منہ پر پردہ اور اوٹ ہوگی اور اس کے سرپرسایہ بن گی

ایک امتی کو دیکھا کہ عذاب کےفرشتوں نے اسے ہرطرف سےقید کرلیا لیکن اس کا نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا آیا اور ان کے ہاتھوں سے چھڑا کر رحمت کے فرشتوں سے ملا دیا اپنے ایک امتی کو دیکھا کہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہے اور اللہ تعالی اور اس کے درمیان حجاب ہے اسکے اچھے اخلاق آۓ اور اس کا ہاتھ پکڑ کراللہ تعالی کے پاس پہنچا آۓ، اپنے ایک امتی کو دیکھا کہ اس کا نامہ اعمال اس کے بائیں طرف سے آرہا ہے لیکن اس کے خوف خدا نے آکر اسے اس کے سامنے کردیا اپنے ایک امتی کومیں نے جہنم کےکنارے کھڑا دیکھا، اسی وقت اسکا اللہ سے ڈرنا آیا اور اسے جہنم سے بچا لےگیا.

ایک امتی کو دیکھا کہ اسے اوندھاکردیاگیا تاکہ جہنم میں ڈال دیا جاۓ لیکن اسی وقت اس کا دنیا میں خوف خدا سے رونا آیا اور ان آنسوؤں نے اسے بچا لیا میں نے ایک امتی کو دیکھا کہ پل صراط پرلڑھکنیاں کھارہا ہے کہ اس کا مجھ پر درود پاک کا پڑھنا آیا اور اس کاہاتھ تھام کرسیدھا کردیا اور وہ پار اترگیا،میں نے ایک امتی کو دیکھا کہ جنت کے دروازےپر پہنچا، لیکن دروازہ بند ہوگیا، اسی وقت لا اله الا الله کی شھادت پہنچی، دروازے کھلوا دئیے اور اسے جنت پہنچا دیا گیا

بحوالہ نوادرالاصول

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں