بدو کے سوالات

ایک مرتبہ ایک بدو حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، “یا رسول اللہﷺ۔۔! میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔۔۔؟
آپ ﷺ کی طرف سے اجازت ملنے پر  اُس نے عرض کیا: “میں امیر بننا چاہتا ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: “قناعت اختیار کرو، امیر بن جاؤ گے۔
عرض کیا: “عزت والا بننا چاہتا ہوں۔
فرمایا: “مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو، عزت دار بن جاؤ گے۔
عرض کیا: “عادل بننا چاہتا ہوں۔
فرمایا: “جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، دوسروں کیلئے بھی وہ پسند کرو۔
عرض کیا: “طاقتور بننا چاہتا ہوں۔
فرمایا: “اللہ پر توکل کرو۔
عرض کیا: “اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں۔
فرمایا: “کثرت سے ذِکرِ خدا کیا کرو۔
عرض کیا: “روزی کی کشادگی چاہتا ہوں۔
فرمایا: “ہمیشہ باوضو رہا کرو۔
عرض کیا: “دُعا کی قبولیت چاہتا ہوں۔
فرمایا: “حرام نہ کھاؤ۔
عرض کیا: “ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں۔
فرمایا: “اخلاق اچھا کرو۔
عرض کیا: “گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔
فرمایا: “کثرت سے استغفار کیا کرو۔
(مفہوم حدیث; صحیح مسلم)

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں