انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی

چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے صارفین کو فائیو جی کی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی، پاکستان میں آئندہ برسوں فائیو جی کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے اشتراک سے عالمی ٹیلی کام کانفرنس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ  ٹیلی کام کی دنیا میں پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہے جس سے دنیا بھر کی ٹیلی کام اتھارٹیز کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں ہوئی۔ بعض ممالک نے آزمائشی طور پر فائیو جی کے حوالے سے تجربات شروع کر رکھے ہیں۔ ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا استعمال بینکنگ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں انٹرنیٹ کے استعمال اور فروغ کے حوالے سے دیگر ممالک سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے لئے اقدامات ٹھوس بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں