لینوو نے جدید ترین یوگا لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

لاہور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی لینوو  نے ملٹی میڈیا یوگا فیملی میں وسعت لانے کا اعلان کیا ہے جس میں نیا یوگا 910 کنورٹیبل لیپ ٹاپ اور یوگا ٹیب 3 پلس اینڈرائڈ ٹیبلٹ شامل ہیں۔

موجودہ وقت میں پرسنل کمپیوٹر کے صارفین کو ٹیکنالوجی کی مسلسل تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے چاہے وہ کام کی جگہ کی تبدیلی ہو یا ڈیجیٹل سطح پر طلب ہو۔

صارفین کی توقعات پر مسلسل پورا اترنے کے لئے لینوو نے تحقیق اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر جدید ترین یوگا مصنوعات تیار کی ہیں۔ اس لئے ہر نئی یوگا پروڈکٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل ہوگی جیسے یوگا 910 فنگر پرنٹ ریڈر کی سہولت بالکل ایسا ہی ہے جیسے پرسنل کمپیوٹر پر لاگ ان ہونا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں