سام سنگ گلیکسی سیریز کا نیا ماڈل

سام سنگ کے صارفین کو اس کے نئے ماڈل گلیکسی نوٹ 7کا شدت سے انتظار تھا۔ کئی ماہ کے انتظار کے بعد کمپنی نے بالآخر یہ نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔

کمپنی کے اعلان کردہ فیچرز کے مطابق گلیکسی نوٹ 7میں 5.7انچ کی سکرین نصب کی گئی ہے یہ سکرین الٹرا ایچ ڈی ویڈیو کے لیے بھی موزوں ہو گی۔

اس کی حیران کن سکرین ایچ ڈی آر ویڈیو سٹریمنگ ریڈی ہے جس پر ویڈیوز دیکھنے سے صارفین کو سینماگھر جیسا لطف آئے گا۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایس 7ایچ کی طرح نوٹ 7کی سکرین بھی کروی ہے جس کے باعث یہ انتہائی دلکش دکھائی دیتا ہے۔نوٹ 7میں نئے فیچرز کا حامل ایس پین بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین پہلے سے بہتر انداز میں سکرین پر لکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ اس نئے ماڈل میں فنگر پرنٹ کے ساتھ ساتھ آئی آر آئی ایس سکینربھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سکینر کے ذریعے صارف اپنی آنکھوں کے ذریعے بھی فون کو ان لاک کر سکیں گے۔فون میں ایک نئے ”سکیور فولڈر“کی سہولت بھی ہے جس میں صارف اپنی حساس اپیلی کیشنز، دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز رکھ سکیں گے۔ اس فولڈر کو بھی آنکھوں کے ذریعے ان لاک کیا جا سکے گا۔

نوٹ 7میں گلیکسی ایس 7 جیسا ایوارڈ یافتہ کیمرہ نصب کیا گیا ہے جس سے نہ صرف اعلیٰ معیار کی تصاویر بنائی جا سکیں گی بلکہ صارفین 4kالٹرا ایچ ڈی کوالٹی کی ویڈیوز بھی بنا سکیں گے۔ان اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کو فون میں رکھنے کے لیے زیادہ میموری کی بھی ضرورت ہو گی۔ اس کے لیے فون میں 64جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔آخر میں آپ کو بتائیں کہ اس نئے شاہکار ماڈل میں اوکٹا کور2.3گیگاہرٹز پروسیسراور 4جی بی ریم (RAM) اور ایک طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے جو تمام دن فون کو چالو رکھنے کے لیے کافی ہو گی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں