فلائنگ آفیسر محمد افضل خان (شہید)

فلائنگ آفیسر محمد افضل خان (شہید) 11 اپریل 1942ء کو پلندری ، ضلع پونچھ (آزاد کشمیر) میں پیدا ہوئے انہوں نے 29 جنوری 1960ء میں پاک فضائیہ کو جوائن کیا اور 21 جنوری 1962ء کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء کی جنگ کے دوران وہ مشرقی علاقے میں دس بھارتی فضائی سکوارڈن کے خلاف ڈھاکہ کی واحد نمبر چودہ سکوارڈن میں تعینات کیے گئے۔
سات ستمبر 1965ء کو10:30 بجے بھارتی فضائیہ کے کلائی کنڈہ سٹیشن کے خلاف اسی دن کے ایک دوسرے مشن کے لیے فلائٹ لفٹیننٹ عبدالحلیم کی قیادت میں ایک بمبار ٹیم تشکیل دی گئی۔
فلائنگ آفیسر محمد افضل خان بھی اپنے دوسرے ساتھیوں فلائٹ لیفٹیننٹ بصیر اور لیفٹیننٹ طارق حبیب کے ساتھ اس مشن کا حصہ تھے۔ چار جہازوں کی فارمیشن نے کامیاب حملہ کیا اور کلائی کنڈہ سے پرواز کے لیے تیار بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو تباہ کر دیا۔
بیس پر موجود دوسرے قیمتی اثاثہ جات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ مشن سے واپسی کے دوران ہنٹر طیاروں کے ایک گروپ نے انکا پیچھا شروع کر دیا۔ کم ایندھن ہونے کی وجہ سے انکے پاس اس علاقے سے تیزرفتاری سے گزر جانے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ اسی دوران دشمن کا ہنٹر افضل کے طیارے کے پیچھے آگیا اور دونوں کے درمیان فضائی جنگ کا آغاز ہو گیا۔
افضل آخر وقت تک ہمت اور بہادری سے لڑتے رہے تاہم انکا طیارہ دشمن کے علاقے میں گرا لیا گیا اور انہیں شہادت کا مرتبہ حاصل ہوا۔ مشن تو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا مگر انہیں اپنی جان ملک کے لیے قربان کرنا پڑی۔

flying officer muhammad afzal shahhed

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں