باغیچہ والی گلی

 فتح جنگ شہر ڈھلان پر واقع ہے اور اس کی کسی سمت سے کوییٗ حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے ایک عجیب ہی تصویر بنتی ہے۔ فتح جنگ شہر کے قدیم محلے میں ایک گلی باغیچہ والی گلی سے موسوم ہے۔ یہ گلی پڑاں والی مسجد کے  محلے کو مسجد سنبلاں والے محلے سے ملاتی ہے۔

باغیچہ والی گلی سے اوپر والی گلی میں کسی زمانے میں فتح جنگ شہر کے اہم ادارے موجود تھے۔یہیں پرانا تھانہ موجود تھا۔ جس کی بلند ڈاٹ بہت عرصہ تک قایٗم رہی۔

ساتھ والی گلی  جوکہ گلی جوگیاں کہلاتی ہے،  پاکستان بننے سے پہلے محلہ ملہوترا کہلاتاتھا۔اسی گلی میں ایک قدیم حویلی برھمن ہندووٗں کی تھی۔

جہاں آج کل ڈاکٹر اسمعیل جمیل مقیم ہیں۔ اس عمار ت کے سامنے ہی ایک نیٗ عمارت امام بارگاہ کی ہے۔ کالا پیر صاحب کی حویلی میں کبھی پرانا ڈاکخانہ تھا۔ خواجہ سراوٗں کی موجودہ حویلی میں کبھی تحصیل کا دفترتھا۔ اور اسی گلی کی بغلی گلی باغیچہ والی گلی کہلاتی ہے۔جس میں قدیم  امام بارگاہ کی عمارت ہے۔ساتھ ہی متولی سید اقدس علی شاہ مرحوم کا گھر ہے۔ اور اسی احاطہ میں شاید کبھی کوییٗ باغیچہ تھا جس کی وجہ سے یہ گلی باغیچہ والی کہلاتی ہے

fatehjangcity-com_0c157e51-a480-4447-9010-6c3c8ab91182223201653914_medium

fatehjangcity-com_04a05896-1be0-4751-840c-dd6b44a8d797223201653937_medium

fatehjangcity-com_4bd9a8cc-a111-4810-b196-731e9846f28722320165335_medium

fatehjangcity-com_7bffcc95-a452-43cb-9ab7-ba4a4219cde3223201653410_medium

fatehjangcity-com_c33f2341-df8a-40e8-807d-95f14ee6370e22320165431_medium

fatehjangcity-com_cbd8b03a-c2f0-45d7-bc19-e849df88e7d1223201653656_medium

fatehjangcity-com_d6c5a492-10c5-4b16-bfd6-15e81b8a2dec223201654750_medium

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں