پاکستان قوم اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ملکوں میں پانچویں نمبر پرآگئی

واشنگٹن زندگی کی روز افزوں تلخیوں، دہشت گردی اور دیگر چیلنجوں کے باوجود امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستانیوں کو اچھے مستقبل  امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپر ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

واشنگٹن میں قائم امریکی ادارے پی ای ڈبلیو ریسرچ سینٹر نے اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کے حوالہ سے سروے کیا جس کے مطابق اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق 51 فیصد عوام ملکی معاشی صورتحال پر غیر مطمئن جبکہ 47 فیصد مطمئن ہیں، پاکستان کی51 فیصدعوام اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے پر امید جبکہ 27 فیصد ناامید ہیں۔

پاکستان میں اچھے مستقبل کی امید رکھنے والوں کی شرح میں پچھلے سال دس فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2014 میں یہ شرح37 فیصد جبکہ 2015 میں بڑھ کر 47 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت ، نائیجیریا ، ارجنٹائن اور سپین اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

comments