چاکلیٹ کھانے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے

برلن جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ میٹھی اشیا انسانی جسم کا وزن بڑھانے یا موٹا پے کا سبب بنتی ہیں مگر چاکلیٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کا استعمال موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ جرمنی میں ڈائٹ اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ متعدد بائیو ایکٹو اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے خاص طور پر اس میں فلیونوئڈز نامی مالیکولز کا گروپ ہوتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے ۔

تحقیق مین بتایاگیا ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال نہ صرف انسانی وزن میں کمی کا باعث بنتاہے بلکہ یہ نیند کو بھی بہتر بناتا ہے اور اس سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے ۔محقیقین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے اثرات حیرت انگیز ہیں ۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں