پانی کا استعمال موٹاپے سے تحفظ کے لیے مفید

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

محقق ڈاکٹر ایمنڈا ڈیلے کے مطابق اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے کسی بھی قسم کے پروگرام کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ بہت زیادہ پانی پینا بہترین طریقہ کار ثابت ہوتا ہے لہذا ہم نے اس جائزہ لینے فیصلہ کیا۔

اس تحقیق کے دوران اسی سے زائد موٹاپے کے شکار افراد کے دو گروپس بنائے گئے، جن میں سے ایک کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسروں کو بس خود کو زیادہ کھانے سے روکنے کا کہا گیا۔

لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربے کے دوران شرکاءکا وزن آغاز، درمیان اور آخر میں چیک کیا گیا تو اس سے معلوم ہوا کہ پانی پینے والے افراد کے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر ایمنڈا کے مطابق تجربے کے آخر میں پانی پینے والے گروپ میں شامل افراد کا وزن اوسطاً 4.3 کلوگرام تک کم ہوا جو کہ حقیقی کامیابی تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور آپ چاہتے ہوئے بھی زیادہ غذا جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق ہوگی تاہم اب بی لوگ کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جسمانی وزن کی روک تھام کے حوالے سے ان کو فائدہ ہی ہوگا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں