علی بابا کے بانی جیک ما کا نوجوانوں کو مشورہ

ہر پڑھے لکھے انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے کسی بڑی کمپنی یا ادارے میں کام ملے لیکن چینی ارب پتی جیک ما کا خیال ہے کہ صرف بڑی کمپنی ہی کافی نہیں بلکہ جس جگہ کام کررہے ہوں وہاں کا ماحول اور آپ کے باس کا اچھا ہونا ضروری ہے۔اس نے نوجوانوں کو بہت اہم مشوروں سے بھی نوازا۔
حال ہی میں دئیے گئے انٹرویومیں alibaba.comکے بانی اور کامیاب ترین چینی ارب پتی جیک ما کا کہنا تھا کہ جب تک آپ کی عمر 20سال سے کم ہو تو تعلیم میں دل لگاؤاور اگر ہوسکے تو کسی کام کا تجربہ بھی حاصل کریں ،30سال کی عمر سے قبل کسی کو فالو کریں یا کسی چھوٹی کمپنی کے لئے کام کریں۔

اس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ کسی بڑی کمپنی میں کام کریں بلکہ آپ کے باس کا اچھا ہونا ضروری ہے کیونکہ اس صورت میں آپ زندگی میں بہت اہم باتیں سیکھ پائیں گے۔30سال کی عمر کے بعد کوشش کریں کہ اپنا کام کیا جائے جبکہ 40اور50سال کے درمیان اس چیز پر کام کریں جس میں آپ اچھے ہیں کبھی بھی کسی نئے شعبے میں چھلانگ مت لگائیں۔50اور60سال کے درمیان نوجوان لوگوں کے لئے کام کریں کیونکہ وہ زیادہ اچھا کام کرسکتے ہیں اور60سال کے بعد سکون کریں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں