ضلع اٹک مخصو ص نشست انتخابات و پارٹی پوزیشنز

صوبہ پنجاب میں جاری بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے بعد ضلع اٹک میں جاعتی پوزیشن پہلے مرحلے کے نتائج سے مختلف ہوگئ ہے. جن میں نمایاں کردا ر جوڑتوڑ کی سیاست اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ملک سہیل کمڑیال کا تحریک انصاف کے مسلم لیگ ق کے اتحاد سے اظہار ناراضگی ہے.

مسلم لیگ ق کی تحریک انصاف دھرنا کال میں شرکت کرنے کے بعد دو ہفتے پہلے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحار کا اعلان کیا – جس کے بعد ضلع اٹک میں بلدیاتی انتخابات کی صورتحال کافی دلچسب ہوگئ تھی. لیکن حکمران جماعت نے مرکز میں حکومت ہونے کا ایڈوانٹیج اٹھاتے ہوےء سرپرائز نتائج دیے جوکہ مقامی مسلم لیگ ق گروپ کے لیے دھچکا ثابت ہوےء اور تحصیل فتح‌جنگ میں یقینی چیئرمین شپ ہاتھ سے پھسل گئ اور پھر ٹاس پر مسلم لیگ ن کی خاتون رُکن کے منتخب ہوجانے کے بعد ضلع کونسل اٹک میں حکمران جماعت کو عددی برتری حاصل ہوگئ ہے-

صوبہ پنجاب میں جاری بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع کو نسل اٹک میں مخصو ص نشستو ں پر مسلم لیگ(ن) نے 48اور مسلم لیگ(ق)میجر گر وپ و تحریک انصاف اتحاد نے 47 نشستیں حا صل کی ہیں ۔

ضلع اٹک کی چھ میو نسپل کمیٹیوں میں سے تین فتح‌جنگ، پنڈی گھیب اور حضرو میں مسلم لیگ (ن) کا میا ب ہوئی- مسلم لیگ(ق) (میجر گر وپ) نے تحصیل حسن ابدال میں کلین سویپ کیا او ر جنڈ میں تحریک انصا ف ملک نوید گروپ جوکہ میجر گروپ کا حمایت یافتہ تھا، کامیاب ہوا ۔
تحصیل حضرو میں مسلم لیگ ن کے دو دھڑے بنے ہوےء ہیں .
بلدیہ اٹک کی مخصوص لیبر ،اقلیت اور یو تھ کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کا میا ب ہوےء ۔
کا میا ب ہو نے وا لو ں میں لیبر کو نسلر نوید خٹک یو تھ کو نسلر،ناصر خان اقلیتی کو نسلر، طارق ولیم13,13ووٹ لیکر کامیاب ہوےء۔
مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصا ف کے تینو ں امیدوارو ں فا رو ق کندی ،مبین صدیقی اور شو کت اقبا ل پا نچ پا نچ وو ٹ حا صل کر سکے۔
میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ق (میجرگروپ)نے میدان مارلیا۔
یوتھ ،لیبراوراقلیتی امیدوارکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن یہاں کو سُبکی کا سامناکرناپڑا اور حکمران جماعت کی صرف ایک خاتون امیدوار یہاں سے کامیاب ہوئیں۔
مسلم لیگ (ق) میجر گر و پ کے لیبر کو نسلر ابرار علی اعوان8 ،یو تھ کو نسلر سید اوصاف نقوی ،اقلیتی کو نسلر طارق مسیح 9,9وو ٹ حا صل کر کے کا میا ب ہوےء ۔
مسلم لیگ(ن) کے امیدوارلیبر کونسلر قاسم علی چا ر ووٹ ،امیدوار یو تھ کو نسلر علی حیدر ،امیدوار اقلیتی کو نسلرسردارسریندرسنگھ جگی 3,3ووٹ حا صل کر کے نا کا م رہے ۔
بلدیہ حسن ابدا ل میں مسلم لیگ (ن) کی صرف ایک خا تو ن امید وار کا میا ب ہوئیں ۔

بلدیہ پنڈی گھیب میں مخصو ص نشستو ں پر مسلم لیگ (ن) نو اب زادہ گرو پ کے تما م چھ امیدوار بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے جن میں 3خوا تین ، ایک لیبر ایک یو تھ اور ایک اقلیتی کو نسلر شا مل ہیں۔
بلدیہ فتح جنگ میں چھ مخصو ص نشستو ں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پا نچ کو نسلرز کا میا ب ہوےء جبکہ مسلم لیگ(ق)میجر گر و پ کی ایک خا تون کو نسلر کا میا ب ۔
تحصیل فتح‌جنگ کے انتخابات میں اُس وقت میجر گروپ کی اکثریت کو اثر پڑا جب پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء ریاض خان بالڑہ کی کاوشوں سے مسلم لیگ ق کے دو میونسپل کمیٹی کونسلرز ملک عابد داؤد اور بلال عباس نے پی پی پی و مسلم لیگ ن اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی- یوں بارہ کونسلرز کی میونسپل کمیٹی والے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ کونسلرز کی تعداد سات ہوگئ جن میں تحریک انصاف (ملک سہیل کمڑیال) کے ساتھی قاضی شاھد بھی غیر اعلانیہ حکمران جماعت کی حمایت کررہے ہیں-
بلدیہ جنڈمیں مخصو ص نشستو ں پر تحریک انصاف ملک نو ید گر و پ اور مسلم لیگ (ق)میجر گر و پ کے چا ر امیدوارکا میا ب جبکہ مسلم لیگ (ن) کی صرف ایک امیدوار کا میا ب ہوئیں ۔
بلدیہ حضرو میں مسلم لیگ (ن) کے دو دھڑو ں میں سے اتحا د گر وپ کے امیدوار یو تھ کو نسلر احتشام بیگ چھ ووٹ حا صل کر کے کا میا ب ہوےء ۔ حضرو میں مسلم لیگ ن کے دونوں دھڑے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کے حمایت یافتہ ہیں
بلدیہ حضرومیں خو اتین کی تین لیبراور اقلیت کی پا نچ سیٹو ں پر چھ چھ وو ٹ پو ل ہو نے کی و جہ سے تما م سیٹوں کا فیصلہ ٹا س پر ہونا تھا ۔
ٹا س کل18نو مبر صبح 11بجے ہونا تھا ، جبکہ تحصیل حضرو میں اتحا د گر و پ کو ایک سیٹ کی بر تر ی حا صل ہو گئی ۔
ضلع کونسل اٹک کی مخصوص نشستوں میں ٹاس پر تحریک انصا ف کی فرزا نہ اور مسلم لیگ (ن) کی خا تو ن امیدوار صفیہ بیگم کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کی خا تو ن امیدوار صفیہ بیگم ٹا س جیت کرکامیاب ہوئیں ۔مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوسی ملال سردار احسن علی خان نے ٹاس جیت کر ضلع کونسل میں حکمران جماعت کی اکثریت پر مہر ثبت کردی.
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی فرزانہ اور مسلم لیگ( ن) کی صفیہ بیگم انتخابات میں تین تین ووٹ لیکر برابر ہو گئی تھیں۔
اب ضلع کونسل اٹک کُل ارکین کی تعدار 95 ہے. جن میں مسلم لیگ ن و پی پی پی اتحاد اراکین کی تعداد 48 ہے. جبکہ مسلم لیگ ق، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ اراکین کی تعداد 47 ہے.

ضلع کونسل چیئرمین الیکشن اب اگلے ماہ منعقد ہونے ہیں جن میں کامیابی کے لیے تمام جماعتیں سرتوڑ کوشش کریں گی اور ساتھ ساتھ اپنے اراکین کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے تمام تر وعدے وعید بھی کیے جائیں گے
مسلم لیگ ن نے تحصیل فتح جنگ و اٹک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پارٹی دفاتر میں کامیابی کا جشن منایا.
فتح جنگ میں ایم پی اے شاویز خان، آصف علی ملک ایڈووکیٹ، ریاض خان بالڑہ، میونسپل کمیٹی کونسلرز ملک سفیر ، طاہر ایوب، ملک آصف بشیر، قاضی شاھد، بلال عباس، ملک عابد داؤد اور دیگر نے شرکت کی.
لیگی قائدین میں صدیق کانجو، حاجی محمد حیات اور دیگر بھی موجود تھے.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں