سفر امریکہ۔۔۔۔۔۔ محسن کاظمی

تحریر : ڈاکٹر آصف جہانگیر خان
محسن کاظمی اب سے کچھ دیر بعد اپنی بیگم صاحبہ کے ہمراہ ا مریکہ واپسی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ محسن گورنمنٹ ڈگری کالج فتح جنگ کے پہلے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم کاظمی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ اور گزشتہ دس سالوں سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں۔ پچھلے ماہ وطن واپس آئے تو خوب محفل جمائے رکھی اور دن گزرنے کا پتہ ہی نہ چلا۔ ان کے ساتھ ہونے والی نشست میں امریکہ اور نیویارک جیسے تر قی یافتہ شہر کی بہت سی باتیں ہوئیں۔مجسمہ آزادی کا جب ذکر ہوا تو مجھے اپنا دسویں کلاس میں لکھا جانے والا statue of lberty کا مضمون یاد آگیا۔
اس مضمون میں مسٹر آفتاب کا بھی ذکر کیا تھا۔ جوکہ لندن سے نیو یارک گئے تھے۔یورپ ایک الگ جزیرہ کی صورت کا مین لینڈ ہے۔جس کے آگے اٹلانٹک سمندر ہے۔ جِس کے دوسرے سرے پر نیویارک ہے۔اب محسن کاظمی بھی انہی راستوں پر سے امریکہ کا سفر طے کریں گے۔
ان کا فضائی سفر کویت ایئرلائن کے ذریعے ہوگا۔ اسلام آباد سے کویت تک سفر چار گھنٹے میں طے ہوگا۔ اگلا پڑاوٗ آئرلینڈ کا ایئرپورٹ شینن ہوگا جوکہ آئرلینڈ کے دارلحکومت ڈبلن سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کویت سے ڈبلن آٹھ گھنٹے کا سفر ہوگا جبکہ پھر سیدھا نیویارک لینڈ ہوجائے گا۔

تصاویر : محسن کاظمی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں