تحریک آزادی کے مقاصد و تقاضوں پر نظر ثانی(تصاویر کے ساتھ)

70 سال قبل بر صغیر پاک و ہند، مسلمانوں کا خواب آزاد ملک، پاکستان کی صورت تعبیر میں ملا. اس کے حصول کے مقاصد میں آزادی یقینا شامل تھی، لیکن اس آزادی کو ملاوٹ زدہ کر کے زہر آلود ک دیا گیا.

پہلے اس آزادی کے مفہوم کو سمجھنا ہو گا، آزادی؟ وہ حقیقی ازادی کہ قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنا کوئی مشکل نہ ہو اور معاشرے میں اسے معیوب نہ سمجھا جائے، بلکہ بڑھ کہ ہر امر کو اس کے تابع کر دیا جائے.

آزادی ضرور ہو، لیکن آزادی کے حقیقی تقاضوں کے مطابق، ہمارے آباؤاجداد نے جو قربانیاں دیں، زبان سے کہنا آسان ہے کیوں کہ اس مرحلے سے گزرنے کیلیئے دل و دماغ سے قبول کرنا کہ جان مال جائے لیکن دین اسلام پہ آنچ نہ آئے، بہت ہی اعلٰی سوچ تھی.

لیکن آج 70 سال بعد، افسوس کے ساتھ، آزادی تو ضرور ہے لیکن مقاصد اور تقاضے نہ ہمیں یاد ہیں نہ ہمارے حکمرانوں کو.

آیئے اس مبارک قربانی کی تصویری جھلکیون سے گزریں، ہو سکتا ہے ہمیں بھولا ہوا سبق یاد آجائے

…………..

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں