قیمہ اسٹو

:اجزاء
قیمہ——— ١ کلو
پیاز—– ١ کلو
ٹماٹر—-١ پاؤ
نمک مرچ— حسب ذائقہ
دھنیہ پسا ھوا— ١ چمچ
تیل—- ١ پاؤ
ہری مرچ— ٨ سے ١٠ عدد
لہسن—- ١ پوتھی
ادرک —- ١ انچ کا ٹکڑا
ثابت گرم مصالحہ— ٢ چمچ

:ترکیب
سب سے پہلے قیمہ دھو کر کڑاہی میں ڈالیں۔
اور اس میں لہسن چھیل کر اور ادرک باریک کاٹ کر ڈالیں۔ ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔۔ اب اس میں ثابت گرم مصالحہ ، نمک، سرخ مرچ، دھنیہ پسا ہوا ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب قیمہ گل جائے تو اس میں پیاز آڑی کاٹ کر ڈال دیں۔ اور تیل ڈال کر بھونیں۔ یہاں تک کہ پیاز گل جائے۔ ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اتار لیں۔ لذیذ قیمہ اسٹو تیار ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں