چکن قیمہ پکوڑے

:اجزاء
چکن کا قیمہ ۔۔ آدھا کلو
بیسن ۔۔ آدھا کپ
لہسن کا پیسٹ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
سوڈا ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پسی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پسا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کٹا دھنیا ۔۔ دو کھانے کے چمچے
کٹی ہری مرچیں ۔۔ دو کھانے کے چمچے
تیل ۔۔ فرائے کے لئے
نمک ۔۔ حسب زائقہ

گارنش کے لئے 
چلی گارلک سوس ۔۔ آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ۔۔ حسب ضرورت
سلاد پتے ۔۔ تین سے چار عدد

:ترکیب
ایک مکسن باؤل میں آدھا کلو چکن کا قیمہ، آدھا کپ بیسن، ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچہ سوڈا، ایک کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، آدھا چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچہ پسا دھنیا، دو جانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا، دو کھانے کے کٹی ہری مرچیں اور حسب ذائقہ کو مکس کر کے بیٹر بنالیں۔ پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کریں اور نکال کر ڈش آؤٹ کرلیں اب حسب ضرورت چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔ تین سے چار عدد سلاد پتے سے گارنش کرکے آدھا کپ چی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں