بلوچی فرائی گوشت

:اجزاء
گوشت (چربی سمیت) —- ایک کلو
ہری مرچیں (کچل لیں) —- آٹھ عدد
نمک —- حسب ذائقہ
سیاہ مرچ (کٹی ہوئی ) —- ایک چائے کا چمچ
سونٹھ پاؤڈر —– آدھا چائے کا چمچ
لہسن کے جوے (کچل لیں) —– دس عدد
پیاز (چوپ کرلیں) —- ایک عدد
تیل —- چار کھانے کے چمچ

:ترکیب
بلوچی فرائی گوشت بنانے کے لیے سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں پتیلی میں تیل گرم کریں- اس میں لہسن٬ ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں- لائٹ گولڈن ہوجائے تو گوشت ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں نمک٬ سیاہ مرچ ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر دھیمی آنچ پر پکائیں- گوشت گل جائے تو پیاز اور سونٹھ پاؤڈر ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں تندوری نان کے ساتھ سرو کریں-

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں