توا کلیجی

:اجزاء
کلیجی ———– آھا کلو
ثابت دھنیا——- ایک کھانے کا چمچہ
گول لال مرچ —- 10عدد
زیرہ ———— ایک کھانے کا چمچہ
پِسا مصالحہ —– حسبِ ضرورت
لہسن کے جوے– 10-12عدد
ہلدی ———— 2/1چائے کا چمچہ
دہی ————- ایک پیالی
لیموںکا رس —- 2کھانے کے چمچے
چلی پیسٹ ——- 1کھانے کا چمچہ
نمک ———— حسبِ ذائقہ
گھی ———– تلنے کے لئے
کٹے ٹماٹر—— 2عدد
پیاز———– 1عدد

:ترکیب
ثابت دھنیا،گول لال مرچ، زیرہ کو بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔کلیجی کو اچھی طرح دھوئیں۔پھر اس میں پسا مصالحہ،لہسن کے جوے، ہلدی، دہی، لیموں کا رس،چلی پیسٹ اور نمک ڈال کر میری نیٹ کریں۔توے پر تھوڑا گھی گرم کرکے2عدد کٹے ٹماٹر اور ایک پیاز کو ساتے کرلیں۔جب ہلکی بھون جائے تو میری نیٹ کی ہوئی کلیجی اور بقیہ گھی شامل کرکے پکائیں، اتنا کہ مصالحہ اور گھی الگ ہوجائیں۔آخر میں ایک چائے کا چمچہ قصوری میتھی ڈال کر تھوڑا بھون لیں۔ ہرا دھنیا سے گارنش کرکے پیاز کے رنگز، لیموں اور ٹماٹر کے ساتھ سر و کریں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں