مٹن یخنی پلاؤ

اشیاء
بکرے کا گوشت – آدھا کلو
گھی – آدھا کپ
پیاز درمیانی – دو عدد
لہسن – دس جوئے
دھنیا ثابت – دو چائے کے چمچے
تیز پات – دو عدد
چھوٹی الائچی – چھ عدد
کالی مرچ – دس عدد
چاول باسمتی – آدھا کلو
دہی ( پھینٹا ھوا) آدھا کپ
نمک – حسب ذائقہ
ادرک – دو انچ کا ٹکڑا ( کاٹ لیں)
سونف – دو چائے کے چمچے
دارچینی – ایک عدد
لونگ – چارعدد
سیاہ زیرہ – آدھا چاٰٰٰئے کا چمچہ

ترکیب
ایک دیگچی میں آٹھ کپ پانی ڈالیں.گوشت کو دھو کر اس میں ڈال دیں.ساتھ ہی ایک عدد پیاز(کاٹ کر)،لہسن چھ جوئے،ادرک،آدھا چائے کا چمچہ نمک،سونف اور دھنیا ثابت کی پوٹلی بنا کر ڈال دیں اور اتنی دیر پکایئں کہ گوشت گل جائے اور اس میں چار کپ کے برابرپانی رہ جائے دیگچی میں سے بوٹیاں علیحدہ کر لیں اور یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھ دیں.چاولوں کو دھو کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو دیں.گھی کو گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں.جب پیاز کلیجی رنگ کے ہو جائیں تو اسے نکال لیں.تمام گرم مصالحے ڈال دیں.دو منٹ بعد آدھا چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ ڈال کر بھون لیں.چاول ڈال کر پانچ منٹ بھونیں.پھر یخنی ملا دیں اور پتیلی پر ڈھکنا رکھ دیں.جب ابال آنے لگے تو تھوڑا سا نمک اور تیار پیاز کی آدھی مقدار شامل کر دیں.اور جب پانی خشک ہو جائے تو 15 منٹ دم لگا دیں.اس کے بعد باقی ماندہ پیاز سے سجا کر پیش کر دیں.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں