دھرنے اور احتجاجی سیاست کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان

صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاجی سیاست کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں حکومت بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا

صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے عوام میں ڈس انفارمیشن پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں باشعور عوام کو احتجاج اور دھرنوں سے کوئی سروکار نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں جہاں صحت ،تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں ذاتی مفادات کی خاطر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شبانہ روز کاوشیں کر رہی ہے اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچ بھی رہے ہیں لیکن بعض عناصر کو ملکی خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلند و بانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں