متعلقہ حکام کی چشم پوشی، غیر مقامی افراد رہائش پذیر ہونے کا انکشاف

فتح جنگ،متعلقہ حکام کی چشم پوشی قانون کرایہ داری کو غیر مقامی افراد نے ہوا میں اڑا دیا شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بغیر ریکارڈ غیر مقامی افراد رہائش پذیر ہونے کا انکشاف کوئی پوچھنے والا نہیں

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ انتظامیہ کی فرائض سے چشم پوشی کی بنا پر کثیر تعداد میں غیر مقامی افراد نے کرایہ پر مکان حاصل کر لئے ہیں جن کا تھانہ میں کوئی اندراج نہیں ہو سکا اٹک روڈمحلہ پیر احمد شاہ،کوہاٹ روڈ ،کرم خان روڈ محلہ عید گاہ،محلہ اسٹیشن روڈ ،محلہ کالج موڑ ،حبیب آباد،محلہ چشتیہ آباد،محلہ ضمیریہ مسجد ،محلہ اسٹیشن آبادی صادق آباد و دیگر علاقوں میں غیر مقامی افراد نے کرایہ پر مکانات اور دکانیں حاصل کر رکھی ہیں

واضح رہے کہ فتح جنگ میں نان بائیوں کی اکثریت غیر مقامی افراد کی ہے جن میں بڑی تعداد بغیر شناختی کارڈ کے ہے لیکن انہیں کبھی بھی چیک کرنے کی زحمت نہیں کی گئی ایک جانب توغیر مقامی افراد مشبہ افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بے بنیاد دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن دوسری جانب صورتحال مختلف ہے

فتح جنگ کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کا موثر سرچ آپریشن کیا جائے اور بغیر شناخت مکانات اور دکانیں حاصل کرنے والے غیر مقامی افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں