فتح جنگ، تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

فتح جنگ، تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور انشااللہ جلد یہ عمل پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا اور انکے حقوق کا تحفظ مرکزی انجمن تاجران کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

ان چیئر مین رجسٹریشن کمیٹی و مرکزی نائب صدر انجمن تاجران قاضی ظہور الحق نے کیا وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مرکزی انجمن تاجران کی رجسٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

اجلاس میں ممبران ملک عبدالمجیداعوان،ملک رمضان،سجاد احمد،مختیار احمد زرگر،ابرار حسین ڈھوکڑی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور شفاف انداز میں رجسٹڑیشن کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن مکمل ہوتے ہی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں