فتح جنگ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 2 ڈاکوزرگر سے9لاکھ روپے کا سونا چھین کر فرار

فتح جنگ تھانہ سے چند قدم دور ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 2افغانی ڈاکوزرگر سے9لاکھ روپے کا سونا چھین کر فرار ہو گئے تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا مقامی پولیس کا ایف آئی آر اندراج کرنے میں ٹال مٹول سے کام صرافہ یونین کا شدید احتجاج پریس کلب پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ سے ملحقہ بازار میں صبح 7بجے عابد زرگر دکان کھول کر صفائی کر رہا تھا کہ دو افغانی پٹھان بغیر نمبر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور پستول تان کر 8لاکھ روپے مالیتی سونا اور68ہزارروپے نقدی لیکر فرار ہو گئے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے بعد صرافہ یونین نے جب تھانہ فتح جنگ سے رابطہ کیا تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر تاجر مشتعل ہو گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پریس کلب پہنچ گئے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ روڈ سے ملحقہ مارکیٹ میں ڈاکو ؤں نے 15لاکھ روپے کے موبائل چھین کر فرا ر وہ گئے سی سی ٹی ریکارڈ دینے کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج میں ٹال مٹول پر جب صحافیوں نے ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم تکنیکی بنیادوں پر اس معاملہ کی تحقیق کر وا رہے ہیں انشااللہ جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

FATEH JANG FOTO 1

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں