فتح جنگ ٹی ایم اے کی غفلت و نا اہلی کے باعث شہر میں فلتھ ڈپو بن گی

فتح جنگ ٹی ایم اے کی غفلت و نا اہلی کے باعث شہر میں فلتھ ڈپو بن گیا جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر ،تعفن و بدبو ،نالیاں اور نالے گند سے اٹ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

ڈی سی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے مکھیوں مچھروں اور بد بو کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے خاکروب سرکاری افسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں

شہر کے مختلف علاقے محلہ غربی ،محلہ اٹک روڈ،محلہ گرلز کالج ،محلہ مدنی مسجد ،محلہ پرانی مسجد ملاں بخاری ،گلی مرغ فروشوں والی ،محلہ چشتی آباد محلہ چاساں والی ڈھیری سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا فقدان ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے ۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں