قرضے لے کر نام نہاد منصوبوں پر خرچ کر کے عوام کو قرضوں میں جکڑا جا رہا ہے زین الہی

میجر طاہر صادق گروپ کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 59زین الہی نے کہا ہے کہ قرضے لے کر نام نہاد منصوبوں پر خرچ کر کے عوام کو قرضوں میں جکڑا جا رہا ہے کشکول توڑنے اور طاہر لاہوتی کے خوشنما نغمے گانے والوں نے سٹیل کے کشکول اٹھا لئے ہیں نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مسائل کاشکار ہیں

چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی کے باعث کاروبار تباہ ہو چکے ہیں پورے صوبے کے وسائل صرف لاہور کی میٹرو اور اورنج ٹرین میں جھونک دئیے گئے ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں ہیں ضلع اٹک کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اٹک ضلع کے تمام میگا پراجیکٹ کی تعمیر کا کریڈٹ میجر طاہر صادق کو جاتا ہے ان کو دور اٹک کی تاریخ کا سنہری دور تھا ۔آج مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی بڑھ چکی ہے حکمران اقتدار کی بھول بھلیاں میں اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

انھوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کی خدمات کی بدولت اٹک کے عوام آج بھی اپنے قائد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل اٹک اور میونسپل کمیٹی فتح جنگ حسن ابدال میں میجر گروپ کے چیئرمین بنیں گے اور ایک بار پھر عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں