سانحہ کوئٹہ والے شر پسند عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے

فتح جنگ ،سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء،صحافیوں اور عام شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے شر پسند عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ملک دشمن عناصر اور انکے سہولت کارو ں پر کاری ضرب لگائی جائے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی ہدایت خوش آئند ہے

بزدل دشمن کو تہس نہس کر دیا جائے وطن عزیز کی جانب اٹھنے والاہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا

ان خیالات کااظہار فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور ملک عبدالناصر جمال،سردار حبیب انور خان،سردار احمد حسن خان ،سید مغیث اصغر شاہ،ملک محمد الیاس،ملک محمد سعید،ملک ربنواز،ملک قیصر مسعود،سردار راحت علی خان،شیخ عادل حسین،سیدنقی عباس شاہ،سید وصی شاہ،ملک عبدالفرید ،ملک طاہرایڈووکیٹس ،فتح جنگ کی صحافی برادری صداقت مٹھو،ابرار حسین ،ملک رفاقت اعوان،عدیل افضل خان،ملک سعادت ،زاہد عارفی،جاوید اقبال،بلال خان،قاضی ظہور الحق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سردار سلیم حیدر خان،سردار ناصر خان بنگو،ملک محمد ریاض،ملک غلام صابر مسعود،ضیاء خان مدنی ،حاجی محمد یونس،ڈاکٹر ذیشان نذیر،سردار ظہیر خان کھٹڑ،منیر حسین شاہ،سردار اقبال خان،محمد عارف جیلانی،میجر گروپ کے ملک جمشیدا لطاف،ڈاکٹر رب نواز مہورہ،سردار ولایت خان مہورہ،سردار مظہر خان،اعجاز خان ساحر ،سردار تیمور خان و دیگر نے کیا

انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکی سالمیت کے لئے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو ابتر کر نے کے لئے ملک دشمن عناصر کاروائیاں کر رہے ہیں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی ہدایت پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے کہا کہ موثر آپریشن سے ملک بھر سے انتہا پسندوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں