ناقص‌سیکورٹی پر کیڈٹ‌کالج قطبال و تعمیر ملت رتوال سیل

فتح‌جنگ: تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں‌ناقص سیکورٹی صورت حال کی وجہ سے کیڈٹ کالج قطبال اور تعمیر ملت سکول رتوال کو سیل کردیا گیا.
تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ڈی ایس پی چوہدری آصف مسعود،اسسٹنٹ‌کمشنر مس نیلم خٹک، ایس ایچ او مظہر شاہ، ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ‌حافظ رفیق،ذوالفقار بلوچ، ایس ایچ او تھانہ باہتر، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں‌نے شرکت کی.
اجلاس میں‌بنکس، تجارتی مراکز، ہسپتالز اور کالجز و سکولز کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.
بار بار کی تنبیہ کے باوجود کیڈٹ‌کالج قطبا ل اور تعمیر ملت سکول رتوال کی انتظامیہ نے سیکورٹی صورتحال کو بہتر نہ کیا جس کی بناء پر ان سکولز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
جبکہ سیکورٹی کی ناقص صورتحال پر دیگر اداروں کو نوٹس جاری کیے گئے
13900281_116635915450148_5499256912020751013_n

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں