حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ڈاکٹر رب نواز

فتح جنگ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آتی، مہنگائی بےروزگاری اور بدامنی کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے گڈ گورننس کے دعواے کرنے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار میجر طاہر صادق گروپ کے ضلعی رہنما ڈاکٹر رب نواز مہورہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا یہ حال ہے کہ حکومت پنجاب کے اداروں میں مقامی افسران اور اہل کاروں کی تعیناتی و تبادلوں کے لیے بولیاں لگی ہوئی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کو سینکڑوں میگا پراجیکٹ دینے والے قائد میجر طاہر صادق اٹک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں میجر طاہر صادق نے تحصیل فتح جنگ میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے ہیں جبکہ سینتالیس کروڑ روپے کے منصوبے پر سیاست چمکائی جا رہی ہے اور لوگوں پر احسان عظیم جتایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی مقامی قیادت کوئی ایک قابل ذکر عوامی مفاد کا منصوبہ ابھی تک حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی میجر طاہر صادق نے پندرہ ہزار خاندانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا تھا موجودہ حکمران اگر پچاس سال بھی اقتدار میں رہیں تو میجر صاحب کے پانچ سالہ دور کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
نااہل نمائندوں اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حکمرانوں کی جلد چھٹی ہونے والی ہےعوام کے مفادات کے برعکس ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کو جلد عوام گھر بھیج دیں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں