اٹک: ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔اٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی محمدسلیمان کوتختہ دار پرلٹکا دیاگیا۔مجرم نے دو ہزار ایک میں راولپنڈی صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جیولر کو قتل کردیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو منگل کی علی الصبح پھانسی دی گئی. پھانسی دینے سے قبل محمدسلیمان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی اور مجرم کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا. پھانسی کے وقت جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مقتول کے ورثاء کے صلح نامہ کے باوجود عدالت نے مجرم کو اس بناءپر بری کرنے سے انکار کر دیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں