نادرا کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کو نوٹس جاری

فتح جنگ،محکمہ نادرا کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کا نوٹس جاری بعض افغانی بر سر اقتدار جماعت کے مقامی رہنماؤں کا شیلٹر استعمال کرنے لگے۔تصدیق کے لئے مطلوبہ دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کی جانب سے کسی سے بھی رعایت نہ برتنے کے احکاما ت عوامی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں کثیر تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے جعلی دستاویزات پر نادار شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں اور علاقہ بھر میں کمرشل جائیدادیں ،مارکیٹیں ،کوٹھیاں بنا رکھیں ہیں جبکہ علاقہ میں افغانیوں کی وجہ سے کشیدگی پھیل رہی ہے

فتح جنگ میں مقیم افغانیوں کی اکثریت نے بوگس دستاویزات پر ڈومیسائل اور پارسپورٹ بھی بنوا لئے ہیں نادرا کی جانب سے ایسے افغانیوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں کہ وہ تصدیق کے لئے مطلوبہ دستاویزی ثبوت فراہم کریں ورنہ انکے خلاف کاروائی کی جائے گی

یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے غیر مقامی افراد جنہوں نے بوگس دستاویزات پر شناختی کارڈ حاصل کئے کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔اٖفغانیوں کو نوٹس ملنے پر مقامی افراد نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں