فتح جنگ ٹی ایم اے کی نااہلی واٹر سپلائی خراب شہری بوند بوند کو ترس گئے

فتح جنگ ٹی ایم اے کی نااہلی واٹر سپلائی خراب شہری بوند بوند کو ترس گئے عوام پریشان نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ ٹی ایم اے کی نااہلی کی بنا پر کئی روز سے واٹر سپلائی خراب ہے جس وجہ سے علاقہ کربلا کی منظر کشی کر رہا ہے

پانی کے لئے خواتین ،بچے در بدر بھٹکتے دکھائی دیتے ہیں ایک جانب توخطیر رقم سے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب صورتحال یکسر متضاد ہے

واضح رہے کہ نئی واٹر سپلائی سکیم کا کام بھی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو چکا ہے شہر بھر کی گلیوں کی کھدائی تو کر دی گئی ہے لیکن انہیں دوبارہ مرمت نہیں کیا جا سکا جس وجہ سے بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں