سفاری زو لاہور، سیر کیلئے آنے والوں کیلئے وائی فائی فری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سفاری زو لاہور کی سیر کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے وائی فائی فری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سفاری زو لاہور میں جاری ترقیاتی کام طے کردہ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیلی ویجز ملازمین کی سمری تیار کی جائے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے سفاری زو لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کو بریفنگ میں طے کردہ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زیر تعمیرفوڈ کورٹ، پلے لینڈ اور جانوروں کیلئے تیار کردہ نئے پنجروں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفاری زو لاہور میں تفریح کیلئے آنیوالوں کو کوالٹی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واچ ٹاورز کی تعمیر یکم ستمبر تک ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ تفریح کیلئے آنیوالوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں