ضلع کونسل اٹک کا چیئرمین منتخب ہونے پر مسائل حل کرونگا ملک ریاست

تمام میونسپل کمیٹیوں میں بھی ن لیگ کے چیئرمین منتخب ہونگے اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے
مسلم لیگ ن تحصیل فتح جنگ کے صدر اور امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل اٹک حاجی ملک ریاست سدریال نے کہا ہے کہ ضلع کونسل اٹک میں ن لیگ کا بھاری اکثریت حاصل ہے جبکہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ممبران کی بڑی تعداد نے بھی ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ضلع کونسل سمیت تمام میونسپل کمیٹیوں میں بھی ن لیگ کے چیئرمین منتخب ہوں گے۔
اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔
اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک ریاست سدریال نے کہا کہ قائدین ن لیگ کا مکمل اعتماد حاصل ہے اللہ نے موقع دیا تو ضلع اٹک کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا قائدین ن لیگ اور عوام کا بھرپور اعتماد میرے لیے فخر کا باعث ہے۔
قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع اٹک کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا اور عوامی خدمت کی بدولت مسلم لیگ ن کو ضلع اٹک کی سب سے منظم سیاسی قوت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں