فتح‌جنگ: تیز رفتار کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ا جان بحق، 2 زخمی

فتح‌جنگ: فتح‌جنگ سے کھنڈہ جانے والی کیری وین نمبر2414 ،جسے ڈرائیور طارق تیز رفتاری سے چلا رہا تھا، کوہاٹ‌روڈ‌پر برج سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نمبر آر آئی این 2686 سے جا ٹکرائی.
حادثے کے نتیجے میں‌کیری وین کی فرنٹ‌نشست پر سوار جہانگیر خان ولد امیر خان سکنہ کوٹ فتح‌خان موقع پر ہی جان بحق ہوگےء جبکہ مہربان ولد خان بہادر سکنہ نتھیال شریف اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگےء.
زخمیوں‌کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح‌جنگ منتقل کیا گیا جہاں‌سے موٹر سایئکل سوار جعفر گاؤں‌کے نوجوان کو شدید زخموں‌ کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کردیا گیا.
کیری وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.
پولیس نے حادثے کی رپورٹ‌درج کرلی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں