پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے شاہ پور ڈیم کا صاف رکھنا انتہاییٗ ضروری ہے۔شاویز خان

فتح جنگ: ایم پی اے محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ شاہ پور ڈیم میں ہوٹلوں،کارخانوں اور نزدیکی آئل اینڈ گیس کے فضلاء ڈیم میں آلودگی کا باعث بن رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈیم میں آلودگی پھیلا نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی حکومت کی جانب سے فتح جنگ کے شہریوں کو صاف پانی کی سپلائی کیلئے 47کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے واٹر سپلائی سکیم شروع کی جارہی ہے اور صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ڈیم کو آلودگی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے

وہ گزشتہ روز فتح جنگ میں سرکاری افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں ایکسئن سمال ڈیم،ڈی ایس پی،محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران اور انتظامی افسران شریک تھے ایم پی اے شاویز خان نے کہا کہ حکومت پنجاب علاقے میں بھرپور ترقیاتی کام کر رہی ہے اس موقع پر بدڑہ کے بعض رہائشیوں نے ایم پی اے سے شکایت کی کہ بنگو تا فتح جنگ روڈ دربار چوک پختہ کیا جائے جبکہ فتح جنگ تک تقریباً 4کلو میٹر سڑک انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے جس پر ایم پی اے نے اس جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے سڑک کو پختہ کرنے کا اعلان کیا ایم پی اے نے پیر مخدوم جہانیاں مسجد اور اس محلہ میں قبرستا ن کو پانی سے بچانے کیلئے نیا نالہ تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ انھوں نے جبی تالاب والی گلی کو پیر مخدوم جہانیاں مسجد تک پختہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس مالی سال میں میرے حلقہ پی پی 17کیلئے بھاری گرانٹ منظور کی ہے جس سے دیہی علاقے کی سڑکوں کے علاوہ سکولز،ہسپتالیں تعمیر کی جائیں گی انھوں نے کہا کہ وہ ان منصوبوں کے بارے میں صحافیوں سے تفصیلی بات چیت کرنا چاہتے ہیں

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں