شہزادہ ہیری نے ایک مرتبہ پھر یوسین بولٹ کو چیلنج کردیا

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ایک مرتبہ پھر دوڑنے کا چیلنج کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سے شہزادہ ہیری نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر یوسین بولٹ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں عظیم ایتھلیٹ قرار دیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے یوسین بولٹ کو دوڑنے کا چیلنج بھی کردیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری نے ایک یادگار تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری اور یوسین بولٹ ایک ساتھ دوڑ رہے ہیں اور شہزادہ ہیری انہیں شکست دے رہے ہیں۔ ہیری کے ٹوئٹر پر چیلنج کے بعد سے ہزاروں افراد اسے پسند کرچکے ہیں جب کہ ایک ہزاد سے زائد افراد اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔
اس سے قبل 2012 کے اولمپکس مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے یوسین بولٹ کے پاس شہزادہ ہیری پہنچے تھے اور اس موقع پر انہوں نے دنیا کے تیز ترین انسان کے ساتھ ایک نمائشی مقابلہ بھی کیا تھا جس میں شہزادہ ہیری کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں