گوگل کے نمائندے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیوں میں

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے نمائندے ڈیزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیز کا دورہ کر رہی ہے۔اپنے 11 روزے کے دوران گوگل کے نمائندے پاکستان کی نو یونیورسٹیوں میں جائیں گے۔گوگل نے پاکستان آنے کے لیے اپنا جو شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ 30 اگست کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے اپنا دورہ شروع کریں گے اور یہ عمل نو ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دورے پر ختم ہو گا۔

اس دوران یہ ٹیم کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، ٹوپی ضلع صوابی میں واقع غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور میں لمز اور یو ای ٹی کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا دورہ کرے گی۔

گوگل کے نمائندوں کے دورۂ پاکستان کا مقصد چھوٹے ڈویلپرز، ڈیزائنرز اور بلاگرز کے کام کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انھیں ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر گوگل کی نئی منصوعات گوگل ایڈ سینس اور گوگل ایڈ موب کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔

گوگل کا یہ ایونٹ ویب ڈیزائینگ اور ایپ ڈویلمپنٹ میں اپنا کریئر شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے مدد گار ثابت ہو گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں