ڈرائیور نے پوکے مون کھیلتے ہوئےخاتون کو کچل ڈالا

جاپان میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلتے ہوئے ڈرائیور نے ایک خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔جاپان کے شہر توکوشیما میں 39 سالہ شخص نے گاڑی سے پیدل چلنے والی دو خواتین کو کچل ڈالا۔اس واقعے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہیں۔

ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے پولیس کو بتایا کہ حادثے کے وقت ان کی مکمل توجہ سڑک پر نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں مقبول پوکے مون گو گیم کے نتیجے میں رونما ہونے والا پہلا حادثہ ہے۔گیم کی خالق کمپنی ننٹینڈو نے اس واقعے پر متاثرہ خاندان سےگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سمارٹ فونز پر چلنے والی اس گیم کو کھیلنے کے دوران اگر ایپ کو لگے کہ کھلاڑی چلتی ہوئی گاڑی میں ہے تو اسے وراننگ دی جاتی ہے۔

جیسے جسیے سمارٹ فون گیم پوکےمون گو مقبول ہو رہی ہے ویسے ہی ویسے مختلف حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کچھ عرصہ قبل امریکہ میں دو ایسے لڑکوں کو چور سمجھ کر ان پر فائرنگ کی گئی تھی جو رات کو گیم کے کردار کو ڈھونڈ رہے تھے۔

گذشتہ ماہ ہی بوسنیا میں خبردار کیا گیا تھا کہ پوکےمون گو کھیلتے ہوئے ان علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے جہاں جنگ کے دوران بارودی سرنگیں بچھائی گئیں تھیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور ایران میں اس گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں