پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک، ورکرز کنونشن. سردا سلیم حیدرخان

فتح جنگ (صداقت مٹھو )سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی تاہم پانامہ لیکس موجودہ حکمرانوں کا چہرہ داغ دار کر دے گا -پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سیاست سے دور ہٹانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے -میری ساکھ خراب کرنے کے لیے رینٹل پاور کا نام دیا گیا- میں نیب میں پیش ہوا مجھے کہا گیا کہ آپ پر 22ارب روپے کا رینٹل پاور گپھلا ہے میں نے وضاحت مانگی تو مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا گیا- وہی ریٹنل پاور اب شارٹ ٹرم آئی پی پی ہے اب تو کسی پر کوئی الزام نہیں -وہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کی کنویشن سے خطاب کر رہے تھے-
اُنہوں نے کہا کہ دوران حکومت اُن سے ضرور غلطیاں ہوئیں ہیں وہ اس کے لیے معافی مانگتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے والے بھول جائیں بلاول بھٹو کی سر براہی میں پارٹی مضبوط جماعت بن کر اُبھرے گی اور آئندہ دور پیپلز پارٹی کا دور ہوگا- اُنہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے -مقدمات کا فیصلہ سالوں کے بجائے مہینوں میں ہو تو کرپشن ختم ہو سکتی ہے-
اُنہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت الیکشن خریدنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی -گزشتہ انتخابات انہوں نے سابق چیف جسٹس کو صدارت کا عہدہ دینے کی لالچ میں خرید ا تھا- پیپلز پارٹی سٹرکوں کی بجائے عوامی فلاحی منصوبے تیار کرے گی اور آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا –
ورکرز کنونشن سے رانا فاروق، اختر حسین بٹ، ظہیر خان کھٹٹر، ناصر خان بنگو،خان آصف حیات خان، اشعر حیات خان،ظہیر کھٹڑ، سردار افتخار ناڑہ،ملک محمد ریاض، مظہر حسین بابر سمیت ضلع اٹک کے تمام راہنماؤں نے خطاب کیا –
کنونشن میں راجہ عمران اشرف، ملک غلام صابر مسعود،حاجی شیخ محمد یونس،ابرار حسین،ڈاکٹر ذیشان نذیر،ساجد بچی،غلام جیلانی،حافظ ضیا ء مدنیکے علاوہ ضلع بھر سے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ اپنی صفوں کا دشمن سب سے سخت دشمن ہوتا ہے پیپلز پارٹی میں گند کو اُٹھا کر باہر پھینک دیں گے ہم نظریہ کی قربانی دے کر اقتدار حاصل کرنے والوں میں نہیں ہیں- اُنہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی پر سرمایہ دار قابض ہو چکے ہیں ان لوگوں کے چنگل سے پیپلز پارٹی کو آزاد کرانا ہے ندیم اصغرکائرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے میاں نے روضہ رسول پر بیٹھ کر جھوٹ بولا -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وہ ضلع اٹک کی صدارت کے اُمیدوار نہیں ہے یہ عہدہ کسی اہل آدمی کو دیا جائے جو ضلع اٹک کے معاملات چلا سکے- اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی میت میں روح پھونک دی ہے۔ اجلاس پارٹی کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ مرکزی قیادت کی طرف سے پانچ رکنی کوارڈینشن کمیٹی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں قائم کی گئی جس کے رکن ندیم افضل چن، چوہدری منظور، ندیم کاہرہ، اور رانا فاروق ممبر ہیں۔ یہ کمیٹی ضلع اٹک کی تمام تنظمیوں کے عہدیداروں کا انتخاب کرے گی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں