شیوسینا نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کردیا

بھارت نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مودی سرکار سے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے صدر ادیو ٹھاکرے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سیکولر ازم کا نعرہ بہت لگا چکے ہیں اب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ بھارت کو ہندو راشٹرا قرار دیں تاکہ ہندوؤں پر حملوں کو روکا جاسکے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ابتر ہے جو انتہائی تشویش کاباعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں حکومت تو بدلی ہے لیکن عام آدمی کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں