ہائی کورٹ نے مشرف حملہ کیس میں دس سال سزا کاٹنے والے شہری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

لاہور  ہائیکورٹ نے سابق صدر مشرف پر حملے میں ملوث شہری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس شاہد حمید ڈار سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے عدالت سے اپنے بیٹے عدنان کی رہائی کی استدعا کی تھی

درخواست گزار کے وکیل مجاہد وسیم نے عدالت کو بتایا کہ عدنان کو 2003ءمشرف پر حملے کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سزا مکمل ہونے کے باوجود عدنان اٹک جیل میں قید ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں