فتح‌جنگ: جنرل کونسلر سفیر ملک مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ فتح‌جنگ سٹی کے آرگنائزر مقرر

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)جنرل کونسلر سفیر ملک کو (ن) لیگ یوتھ ونگ سٹی کا آرگنائزر مقرر کر دیا گیا لیگی قائدین کا اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائزر کیپٹن محمد صفدر نے پورے ملک میں یوتھ ونگ کو منظم کرنے کے لئے تنظیم نو شروع کر دی ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز ڈویژنل تنظیم کے نمائندہ عمران عباس نے ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) آصف علی ملک ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور فتح جنگ سٹی،تحصیل کی تنظیم نو کے بارے میں بات چیت کی اس موقع پر سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) ملک رفاقت اعوان بھی موجود تھے انہی کی تجویز پر جنرل کونسلر وارڈ نمبر5سفیر ملک کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فتح جنگ سٹی کا آرگنائزر مقرر کر دیا گیا جس پر مقامی لیگی قیادت نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں